پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سفر ختم کر دیا

پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سفر ختم کر دیا


لاہور(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ تھری کے پہلے ایلیمینیٹر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست ہوگئی ہے۔ پشاور زلمی نے دوسرا پلے آف اپنے نام کر لیا۔

پشاور زلمی کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب پہلے ہی اوور میں حسن علی نے اسد شفیق کو آؤٹ کر دیا۔

دوسری وکٹ ٹام کوہلر کی گری۔ یہ وکٹ بھی حسن علی نے حاصل کی۔

محمد نواز کو ثمین گل نے نشانہ بنایا اور 10 ویں اوور میں آؤٹ کر دیا۔

ثمین گل کا جادو چل گیا ہے۔ انھوں نے گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز کو بھی پویلین بھیج دیا۔

پشاور زلمی کے عمید آصف نے محمد اللہ کو آؤٹ کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی اپنی سی کوشش ضرور کی۔

عمید آصف نے کامیاب باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور ریلی روسو کو بھی کریز سے باہر کر دیا۔

گلیڈی ایٹرز کے اہم کھلاڑی تھیسارا پریرا بھی آؤٹ ہو گئے۔وہاب ریاض نے یہ وکٹ اپنے نام کر لی۔

پی ایس ایل میں وہاب ریاض نے اپنی مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسن خان کو بھی پویلین جانے پر مجبور کر دیا۔

حسن علی کے ہاتھوں دونوں اوپنرز کے شکار ہونے کے بعد سرفراز اور نواز کی 63 رنز کی شراکت داری نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔لیکن میچ کانٹے دار مقابلہ کے بعد پشاور زلمی کی جانب چلا گیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

اس سے پہلے کوئٹہ کے گلیڈی ایٹرز نے شاندار آغاز کیا۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے 157 رنز بناتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 158 کا ہدف دیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سب سے زیادہ سکور بنانے والے کامران اکمل کو  آؤٹ کیا جو راحت نے کلین بولڈ کر دیا تھا۔

دوسرے کھلاڑی فلیچر تھے جن کو حمزہ نے پویلین بھیجا۔ فلیچر اچھا شارٹ کھیلنا چاہتے تھے لیکن پریرا نے کیچ پکڑا کر ان کی کوشش ناکام بنا دی۔

گلیڈی ایٹرز کے محمد اللہ نے تیسرا شکار محمد حفیظ کو بنایا۔ جو آؤٹ ہو گئے۔ اس طرح پشاور کی وکٹ بھی گئی۔

تمیم اقبال کا کیچ کوہلر نے ڈیپ میں پکڑا اور پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد نواز کے حصہ میں یہ وکٹ آئی۔

13 ویں اوور میں حسن خان کی گیند پر سعد نسیم صرف 9 سکور بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

چھٹی وکٹ بھی راحت علی نے لی۔ انھوں نے عمید آصف کی وکٹ اپنے نام کرتے ہوئے اپنی نمایاں کارکردگی کا ثبوت دے دیا ہے۔

راحت علی کامیاب بولنگ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوزیشن کو مزید مستحکم کر دیا۔ ڈیرن سیمی بھی ان کی بال پر آؤٹ ہو گئے اور پویلین کی راہ پکڑی۔

پشاور زلمی کی آٹھویں وکٹ بھی راحت علی کے حصہ میں آئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شہزور نے لائم ڈاؤسن کو بھی پویلین روانہ کر دیا۔

تھیسارا پریرا نے وہاب ریاض کو آؤٹ کیا۔ 

  اس سے قبل پی ایس ایل تھری کے دوسرے پلے آف میچ کے دوران بارش آ گئی۔ جس کے سبب میچ روک دیا گیا۔

میچ کے دوران کسی منچلے نے رمیز راجہ کی پینٹنگ بھی ان کو پیش کی۔

قبل ازیں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے پہلے ایلمینیٹر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیتا۔ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ بارش سے پہلے تک تمیم اقبال کے دوچوکوں سے پشاور زلمی نے 8 سکور کیے تھے محض 4 گیندیں کھیلی تھیں۔

کرکٹ شائقین کو بہت عرصہ سے انٹرنشینل کرکٹ کا اپنے میدانوں پر انتظار تھا۔ پی ایس ایل تھری اس مقابلہ کو دیکھنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم صبح ہی سے پہنچانا شروع ہو گئے تھے۔

بارش کے منتظر پاکستانی کرکٹ شائقین کو بارش سے زیادہ پی ایس ایل کے میچ کا انتظار تھا لیکن بارش کی وجہ سے کافی شائقین دلبرداشتہ بھی ہوئے۔

متلعقہ خبر:شاہ رخ خان اور عامر خان بھی میچ دیکھنے لاہور پہنچ گئے 

پی ایس ایل کی لاہور آمد پر فنکار بھی بے خوش ہیں۔ اداکاراؤں کا کہنا ہے کہ کرکٹ لاہوریوں کی بہترین تفریح ہے۔ لاہور والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنی مہمان نوازی سے داد دیں گے۔

پی ایس ایل تھری کے دیوانوں کے لیے دھچکا، فائنل میں پہنچنےوالی اسلام آباد کی ٹیم کیلئے مشکلات پیدا ہوگئی۔ دوسرا سیمی فائنل آج کھیلا جانا ہے۔ لیکن بارش کے امکان نے میچ کا مزہ خراب کر کے رکھ دیا ہے۔ جبکہ بارش کی وجہ سے کون سی ٹیم شکست کا سامنا کرے گی اس کے حوالے سے پیشین گوئیاں سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق دبئی کے انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنانے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کو فائنل سے پہلے لگا ایک بڑا دھچکا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل انگلش بلے بازوں ایلکس ہیلز اور سیم بلنگز نے کراچی میں فائنل کھیلنے سے معذرت کرلی۔ دونوں کھلاڑیوں نے اپنے فیصلے سےٹیم انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سپر لیگ کی رونقیں یواے ای سے پاکستان پہنچ گئیں 

 دوسری جانب سابق چیمپئن اسکواڈ میں شامل دیگر غیر ملکی کھلاڑی جن میں جے پی ڈومنی ، سمیت پاٹیل ، لک رونکی سمیت باقی تمام کھلاڑی کراچی میں فائنل کھیلنے کو تیار ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈنے ایلکس ہیلز اور سیم بلنگز کے متبادل کھلاڑی لینے یا نہ لینے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

  ذرائع کے مطابق متبادل کھلاڑیوں کے انتخاب کے امکانات انتہائی کم ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ  ٹیم کے 2اہم کھلاڑیوں ایلکس ہیلزاورسیم بلنگزنے فائنل کھیلنے کیلئے کراچی آنے سے معذرت کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل تھری کے فائنل میں جگہ بنا لی 

واضح رہے کہ لاہورپولیس نے پی ایس ایل میچزکی سیکورٹی اورٹریفک انتظامات کوحتمی شکل دے دی، اسٹیڈیم میں انٹری کیلئے واک تھروگیٹس، فضائی نگرانی کے لئے ہیلی کاپٹرجبکہ اٹھارہ ہزاراہلکارڈیوٹی پرموجودرہیں گے۔  پی ایس ایل کے 2میچزکے لیے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔سٹیڈیم کے گردونواح اورروٹ پرفول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے۔فوج رینجرزسمیت 18 ہزارسے زائدپولیس اہلکاروافسران ڈیوٹی پرموجودرہیں گے۔

علاوہ ازیں فضائی نگرانی کےلیے ہیلی کاپٹربھی موجودہوں گے ۔سٹیڈیم کے گردونواح میں موجودتمام کاروباری مراکز2دن بندرہیں گے۔کسی بھی شہری کو سٹیڈیم کے اندرسگریٹ ،ماچس ،لائٹریاشیشے کی بوتل لے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سی ٹی اورائے اعجازاحمد کی جانب سے سٹیڈیم اورروٹ پرڈیوٹی سرانجام دینے والے ٹریفک پولیس کے ایس پیز،ڈی ایس پیز اور وارڈنز کو بریفنگ دی گئی کہ ٹریفک کی روانی کومیچزکے دوران یقینی بنایا جائے اورکوئی بھی غیرمتعلقہ گاڑی روٹ پرکھڑی نہ ہونے دی جائے۔ ٹریفک پولیس کے جوان شائقین کرکٹ کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔  سی سی پی اولاہورکی جانب سے لاہورسمیت دیگرشہروں سے آنے والے پولیس اہلکاروں وافسران اورسکیورٹی میچزکے لیے استعمال ہونے والے سامان کے خرچے کی مدمیں آئی جی پنجاب سے 15ملین روپے مانگ لیے ہیں۔

پی ایس ایل تھری کا میلہ لاہور میں سج چکا ہے جہاں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا میچ کھیلا جائے گا۔کرکٹ شائقین آج کے مقابلے کیلئے پرجوش ہیں اور میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم کا رخ کر رہے ہیں لیکن اس کےساتھ ہی لاہور میں باران رحمت بھی برس پڑی ہے اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے شام کے وقت بھی لاہور میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی موجود ہے۔لاہور میں بارش نہ رکی تو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سے ایک ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی.

 وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ٹویٹ پیغام دیا ہے جس میں انھوں نے تمام ٹیموں کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔