عمران خان نے خواجہ آصف کو گھیرا ڈالنے کی تیاری کر لی


اسلام آباد(24نیوز) نیب میں پیش ہونے سے قبل عثمان ڈار کی عمران خان سے اہم ملاقات کی، خواجہ آصف کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تحقیقات کا معاملہ پر نیب میں ثبوت پیش کرنے سے قبل دستاویزی شواہد پر تفصیلی مشاورت کی۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تحقیقات کا معاملہ۔پی ٹی آئی کے رہنما عثمان دار آج نیب ہیڈ کواٹر جائیں گے۔نیب میں پیش ہونے سے قبل عثمان ڈار نے عمران خان سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں نیب میں ثبوت پیش کرنے سے قبل دستاویزی شواہد پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

علاوہ ازیں خواجہ آصف کے بے نامی اکاونٹس، مشکوک ٹرانزیکشنز اور غیر ملکی ریسٹورنٹس کے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔عثمان ڈار نے بتایا کہ خواجہ آصف نے اہلیہ کو نیو یارک میں بھیجی گئی 1ملین درہم کی خطیر رقم کا سورس بھی ظاہر نہیں۔ خواجہ آصف نے کروڑوں روپے کی آمدن کو اثاثوں میں ظاہر کیا نہ اس پر ٹیکس ادا کیا۔  خواجہ آصف کی سیاست کا جنازہ نکلنے والا ہے۔منی لانڈرنگ اور کرپشن کا باب ہمیشہ کے لئے بند ہونا چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر عامر لیاقت نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی 

 عمران خان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے غیر ملکی اثاثے کیسے بنائے۔ سورس آف بزنس کیپیٹل ظاہر نہیں کیا گیا۔خواجہ آصف منی لانڈرنگ کے ساتھ ساتھ ٹیکس چوری کے بھی مرتکب ہوئے۔اب تک منظر عام پر آنے والے ثبوت انتہائی سنگین اورغیر معمولی ہیں۔عمران خان نے ہدایت کی کہ نیب کو تمام ثبوت مکمل بریفنگ کے ساتھ فراہم کئے جائیں۔