ڈالر نے روپے کو پچھاڑ دیا،مہنگائی میں کس حد تک اضافہ ہو سکتا ہے،بڑی خبر

ڈالر نے روپے کو پچھاڑ دیا،مہنگائی میں کس حد تک اضافہ ہو سکتا ہے،بڑی خبر


اسلام آباد(24نیوز) کیسے ہوتا ہے ایک دم اتنا اضافہ، اس کا کیا اثر پڑے گا معشیت پہ، مہنگائی میں کس حد تک اضافہ ہو سکتا ہے، بیرونی قرضوں کا بھی کیا مزید بوجھ بڑھے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈالرایک ہی جھٹکے میں 116روپے کا ہو گیا۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5روپے43پیسےاضافہ ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر111روپے57پیسے سے بڑھ کر116روپے تک پہنچ گیا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی سے درآمدی اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافے کے خدشات بڑھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کا حکومتی جھوٹ پکڑا گیا 

 مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈالر کی کمی سے روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ تیل کی ادائیگیوں اور دیگر درآمدی ادائیگیوں کے دباؤ کی وجہ سے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی مانگ میں اضافے کے پیش نظر ڈالرکی قدرمیں اضافہ ہو رہا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے بھی ایسا ہوا تھا پھرکچھ دن بعد ڈالرکا ریٹ واپس بھی آ گیا تھا۔