احتساب عدالت،اسحاق ڈار کے خلاف دائر اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت


اسلام آباد(24نیوز) احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس میں شریک ملزمان کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سماعت 27مارچ تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف دائر اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران نیشنل بینک کے صدر سیعد احمد نے ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست دائر کی۔ جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری بلٹ پروف گاڑی رکھنے کیلئے نہ اہل قرار 

 دوسری جانب عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ فاضل جج محمد بشیر نے حکم دیا کہ درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل بینک کے صدر سیعد احمد کے وکیل حشمت حبیب نے کہا کہ تحریری فیصلہ ملنے کے بعد اسے ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔