اساتذہ کی بالآخر سنی گئی, وزیراعلیٰ پنجاب نے خوشخبری سنا دی

05:56 PM, 20 Mar, 2018

احمد علی کیف

لاہور(24نیوز)  اساتذہ کی بالآخر سنی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پنجاب بھر کے سکولوں کے اساتذہ کے تقررو تبادلوں پر عائد پابندی اُٹھانے کی سمری منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے اساتذہ کے تقرروتبادلوں پر عائد پابندی ختم کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سمری ارسال کی تھی جس کی وزیر اعلیٰ پنجاب نے آج منظوری دے دی ہے، جس پر کئی سوالات کھڑے ہو گئے  ہیں کہ اساتذہ کے تقرروتبالوں پر اب پابندی کیوں ختم کی گئی ہے کیا حکومت کو اساتذہ کا خیال آگیا ہے یا اراکین اسمبلی کو خوش کرنے کیلئے پابندی ہٹائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گرمیوں کی چھٹیاں کب ہونگی؟ محکمہ تعلیم نے بڑا اعلان کر دیا
 
وزیر اعلی نے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک کو ہدایت کی ہے کہ یکم اپریل سے یکم مئی کے دوران ایک ماہ کے لیےسکولز ٹیچرز کے تبادلوں پر پابندی اٹھانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی نااہلی سامنے آگئی
 
ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے  گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس ایک ماہ کے دوران صوبے میں بڑے پیمانے پر سکول ٹیچرز کے تقرر و تبادلے ہو سکیں گے، اس سلسلے میں محکمہ سکولز ایجوکیشن نےخواہش مند  اساتذہ سےتبادلوں کے سلسلے میں درخواستیں لینا شروع کر دی ہیں۔
 

مزیدخبریں