شاہ رخ خان اور عامر خان بھی میچ دیکھنے لاہور پہنچ گئے


24 نیوز: پاکستان سپر لیگ کا بڑا مقابلہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں دیکھنے کو ملا جس میں شائقین نے خوب دل بھر انجوائے کیا۔ 

میچ دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ آئے اور اپنی اپنی ٹیموں کو دل و جان سے سپورٹ بھی کیا۔ لیکن سبھی کے ساتھ ساتھ بالی وڈ فلم انڈسٹر کے کنگ خان اور مسٹر پرفیکشنسٹ بھی میچ دیکھنے پہنچ گئے۔ 

یہ بھی پڑھئے: قذافی سٹیڈیم لاہور کا معرکہ پشاور زلمی نے سر کر لیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست کا سامنا 

یہ اصل والے شاہ رخ خان یا عامر خان نہیں تھے بلکہ ان کے چاہنے والے تھے۔ ان کے فین اس طرح کے لباس پہن کر قذافی سٹیڈیم پہنچے۔ شاہ رخ خان سے مشابہت رکھنے والے نوجوان نے کہا کہ ویسے تو سبھی ٹیمیں میری اپنی ہی ہیں لیکن میں پشاور زلمی کو سپورٹ کر رہا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ میں خود بھی خان ہوں اور پشاور کی ٹیم خیبر پختونخوا سے ہے جہاں سبھی خان رہتے ہیں لہٰذا میرا پشاور زلمی کو سپورٹ کرنا بنتا ہے۔

ضرور پڑھئے:آسٹریلیا کے پہلے مسلمان کرکٹر عثمان خواجہ کی منگیتر مسلمان ہو گئیں 

24 نیوز کی ٹیم نے سوال کیا کہ خان تو کوئٹہ میں بھی رہتے ہیں پھر کوئٹہ کو کیوں سپورٹ نہیں کررہے جس کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ کوئٹہ مجھے کچھ دور پڑتا ہے۔

پی کے فلم میں ہیلمٹ پہن کر گھومنے والے کردار کو پسند کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ اس سے متاثر ہونے والے پاکستانی فین نے ویسا ہی کاسٹیوم پہنا اور پی ایس ایل میلہ میں پہنچا گیا۔

پڑھنا نہ بھولئے:پی ایس ایل فائنل پر خواتین نے حکومت سےبڑا مطالبہ کر دیا 

ڈمی شاہ رخ نے بتایا کہ ہم کو یہاں بہت مزہ آ رہا ہے۔ بہت اچھا کھیل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

24 نیوز ٹیم نے سوال کیا کہ اس گولہ پر آپ اپنی ٹیم بھی لانے کا سوچ رہے ہیں تو پی کے نے جواب دیا کہ ہاں اگلے پی ایس ایل میں ہم اپنے گولہ کی ٹیم لے کر شامل ہو گا۔

متعلقہ خبر:پی ایس ایل فائنل سےپہلے اسلام آباد یونائٹڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا

شارخ خان اور پی کے کرداروں سے میچ دیکھنے والے بھی خوب لطف اندور ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چاہنے والوں کی اپنی خوشی تھی پشاور زلمی کا رنگ کچھ اور۔ لیکن سبھی کے چہرے کھلے ہوئے تھے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito