دہشت گردکوسزانہ ملی تو ہم سزا دیں گے: ترک صدر

دہشت گردکوسزانہ ملی تو ہم سزا دیں گے: ترک صدر


انقرہ(24نیوز)ترک صدررجب طیب اردوان نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کرنے والےکوپھانسی دینےکامطالبہ کردیا،انہوں نے کہا کہ دہشت گردکوسزا نہ ملی تو ہم سزا دیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق ترک صدررجب طیب اردوان نےمسلم مخالف سوچ لے کرترکی آنے والوں کوخبردارکردیا، انہوں نے کہا کسی نے ترکی آکر مسلمانوں پر حملہ کیا توزندہ واپس نہیں جائے گا، رجب طیب اردوان نے ممکنہ حملہ آوروں کوچیلنج دیتے ہوئے کہا کہ جیسے تمہارے داداآئے اورتابوت میں گئے،ویسے ہی تم بھی جاؤگے۔

انہوں نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کرنے والے کی پھانسی کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ دہشت گردکوسزانہ ملی تو ہم سزا دیں گے،15 سال قبل پھانسی کی سزا ختم کرکے بڑی غلطی کی تھی۔