سابق ایم پی اے الیاس خان ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

سابق ایم پی اے الیاس خان ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل


لاہور(24نیوز) سابق ایم پی اے الیاس خان نے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف سے سابق ایم پی اے الیاس خان نے ملاقات کی۔ الیاس خان کا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ کی طرف سےالیاس خان کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر نواز شریف کی نیب لاہور میں طلبی

  وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا  کہ مسلم لیگ(ن) عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔ مسلم لیگ(ن)نےعوام کی خدمت کےریکارڈقائم کئے۔ لیگی دورحکومت میں ترقی کی مثال نہیں ملتی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔