کراچی میں سورج کا پارہ انتہا پر پہنچ گیا

کراچی میں سورج کا پارہ انتہا پر پہنچ گیا


کراچی (24نیوز) سورج کا پارہ آج بھی ہائی رہے گا، موسم گرم ،خشک اور درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ،  سمندری ہوائیں بھی رہنےاورلوڈشیڈنگ سے گرمی کے ستائے شہریوں کاجینا دوبھرہوگیا۔

کراچی والے ہوجائیں ہوشیار ، سورج آج بھی آگ برسائے گا ، کراچی میں سورج کا پارہ سرچڑھ کر بولنے لگا ،سمندری ہوائیں بند رہنے سے ہیٹ اسٹروک کاخدشہ اسپتالوں میں ایمرجنسی سینٹر قائم کردئیے گئے ، اس وقت شہر کا درجہ حرارت چالیس سینٹی گریڈ جبکہ دن بھرمیں پارہ 41سے43 ڈگری تک جانے کاامکان ہے ۔ایک طرف شدید گرمی اوردوسری طرف لوڈشیڈنگ کے عذاب نےعوام کاجینادوبھرکردیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد کے باسیوں کیلئے بجلی کی بندش عذاب بن گئی

کراچی کے شہری اس شدید گرمی میں ابررحمت کے برسنے کامنتظرہیں ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرم موسم کا یہ سلسلہ آئندہ جمعرات تک جاری رہے گا اور اس دوران ابر رحمت کے برسنے کا بھی کوئی امکان نہیں۔