صدیوں پرانےتاریخی مقامات لاوارثی کا شکار

صدیوں پرانےتاریخی مقامات لاوارثی کا شکار


ٹیکسلا(24نیوز)محکمہ آثار قدیمی تاریخی مقامات کی دیکھ بھال میں ناکام ہوگیا،قدیم مارگلہ درہ اور جرنیلی سڑک لاوارث ہوچکی ، صدیوں پرانے تاریخی مقام پردکانوں کی ملکیت کے نام پر پیسہ کمایا جارہا ہے۔
اسلام آباد سے 30 کلو میٹرٹیکسلا کی حدود میں جی ٹی روڈ کے کنارے سر جون نکلسن کی یاد گارکے دامن سے قدیم مارگلہ پاس کا ایک اہم حصہ جڑا ہے۔یہاں موجود باغ جنگل کا منظر پیش کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدیوں پرانےتاریخی مقامات لاوارثی کا شکار 

شیر شاہ سوری نے 1540 سے 1544 تک کابل سے بنگال تک جو جرنیلی سڑک بنائی اسکا ایک حصہ تو محکمہ آثار قدیمہ نے محفوظ کرلیا، تاہم مارگلہ درہ سمیت اسکی حفاظت کے مناسب اقدامات دکھائی نہیں دیتے۔
صدیوں پرانے اس تاریخی مقام پردکانوں کی ملکیت کے نام پر پیسہ کمایا جارہا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔