پاکستان کی سستی ، بھارت کی چستی۔۔۔ مودی نے متنازع کشن گنگا ڈیم کا افتتاح کر دیا

پاکستان کی سستی ، بھارت کی چستی۔۔۔ مودی نے متنازع کشن گنگا ڈیم کا افتتاح کر دیا


(24نیوز) بھارت نے متنازع کشن گنگا پن بجلی منصوبے کا افتتاح کر دیا۔  منصوبے سے نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی پیداوار میں کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ پانی کی کمی کے باعث مظفرآباد کو ماحولیاتی تبدیلیوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا ۔
پاکستان نے سستی دکھائی تو بھارت نے کام کر دکھایا ۔ بھارت نے متنازعہ کشن گنگا پن بجلی منصوبے کا افتتاح کر دیا۔مقبوضہ کشمیر میں کشن گنگا منصوبے کا افتتاح سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ کشن گنگاہ کے باعث نیلم جہلم پن بجلی منصوبے سے 14 فیصد پیداوار کم ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے "مادھوری" کو پاکستانی جاسوس قرار دے دیا

عالمی ثالثی عدالت کا عبوری فیصلہ آیا تو پاکستان اپیل کرنے میں تاخیر کرتا رہا جس کا نقصان پاکستان کو ہی ہوا۔پانی روکے جانے سے مظفرآباد تک کا علاقہ متاثر ہو سکتا ہے۔ دریائے نیلم میں کم پانی کے باعث بارشوں اور برف باری کا نظام بھی متاثر ہو سکتا ہے۔
دوسری طرف پاکستانی وفد کشن گنگا کے معاملے پر ورلڈ بینک پہنچ گیا ہے۔ ورلڈ بینک سے معاملے پر بات چیت کی جائے گی۔ بھارت رتلے، پکل دل سمیت متعدد پن بجلی منصوبوں پر بھی کام کر رہا ہے ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔