مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں کیا کارنامےسر انجام دیئے،پڑھیں اور فیصلہ کریں

مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں کیا کارنامےسر انجام دیئے،پڑھیں اور فیصلہ کریں


اسلام آباد(24نیوز) مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے دعوے کیے، معاشی استحکام کے باوجود ملک سے بے روزگاری اور غربت کی شرح میں کمی نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کا اعلان کیا ۔ 5 سالہ دور حکومت میں ملکی معاشی شرح نمو 4 فیصد سے بڑھ کر5.8 فیصد ہوئی۔ بجٹ خسارہ 8.2 فیصد سے کم ہوکر 4.1 فیصد ہوا تاہم اس میں 500 ارب روپے سے زائد کے گردشی قرضے شامل نہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: پنجاب حکومت نے ایک اور اہم منصوبہ ہڑپ کر لیا 

 علاوہ ازیں زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 20 کروڑ ڈالرز سے بڑھ کر 17 ارب 80 کروڑ ڈالرز ہوگئے۔ مہنگائی کی شرح8.6 فیصد سے کم ہوکر 3.8 فیصد ہوگئی۔ براہ راست سرمایہ کاری 1 ارب 70 کروڑ ڈالرز سے بڑھ کر 2 ارب ڈالرز ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 10 فیصد سے کم ہوکر 6.5 فیصد ہوگیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:کیلاشی قبیلہ پراسرار طور پر غائب ہونے لگا 

 دوسری جانب 5 سال میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 1946 ارب روپے بڑھ کر 4000 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔ جبکہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کا بجٹ 435 ارب روپے سے بڑھ کر 800 ارب روپے ہوگیا۔ 5 سالہ دور حکومت میں بے روزگاری کی شرح 6 فیصد تک رہی جب کہ غربت کی شرح 30 فیصد کے قریب ہے۔