چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کا پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کا پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ


کراچی(24نیوز) چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل چانگ یوشا نے کراچی میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی آمد پر کمانڈر کراچی ریر ایڈمرل آصف خالق نے ان کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے جہاز پر آمد پر وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے ان کا استقبال کیا۔ بحری جہاز پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں کیا کارنامےسر انجام دیئے،پڑھیں اور فیصلہ کریں 

  چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے پاکستان کو چین کے ہر مشکل دور کا دوست ملک قرار دیا۔ جنرل چانگ یوشا نے پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔