رمضان کا فلسفہ کیا ہے؟

رمضان کا فلسفہ کیا ہے؟


پشاور(24نیوز) مزدور سال بھر گھر کا چولہا جلانے کیلئے محنت مزدوری کرتا ہے، محنت کش کہتے ہیں، اچھا کھانا ان کی بھی خواہش ہے لیکن ان کی ایسی قسمت کہاں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے بازاروں میں ہزاروں ایسے مزدور نظر آئیں گے۔ تپتی دھوپ بھی جنہیں اپنے بچوں کیلئے دو وقت کی روٹی کمانے کیلئے مشقت سے نہیں روک سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ  معلوم نہیں افطاری نصیب بھی ہو گی یا نہیں۔ محنت کشوں کا کہنا تھا کہ اچھا کھانا ان کی بھی خواہش ہے لیکن مزدور کی ایسی قسمت کہاں۔ گھر والوں کیلئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل سےپوری ہو پاتی ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں کیا کارنامےسر انجام دیئے،پڑھیں اور فیصلہ کریں 

 واضح رہے کہ رمضان کا فلسفہ صاحب استطاعت لوگوں سے یہی تقاضا کرتا ہے کہ وہ مستحقین کو یاد رکھیں تو لوگوں کے دکھ اور غم بانٹ کر معاشرے کو خوشگوار بنایا جا سکتا ہے۔