وزیر ا علیٰ پنجاب کی تاندلیانوالہ آمد، رجب بلوچ مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

وزیر ا علیٰ پنجاب کی تاندلیانوالہ آمد، رجب بلوچ مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت


فیصل آباد(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی تاندلیانوالہ آمد،  مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رجب علی بلوچ مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔ 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی تاندلیانوالہ میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رجب علی بلوچ مرحوم کی رہائش گاہ آمد، محمد شہبازشریف کا رجب علی بلوچ کے انتقال پر غمزدہ خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔محمد شہبازشریف نے رجب علی بلوچ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ووٹ کی عزت کے دعویدار خود ووٹ کی عزت بھول گئے 
محمد شہبازشریف  نے رجب علی بلوچ مرحوم کی سماجی و سیاسی خدمات کو خراج عقیدت کو سراہا۔انھوں نے کہا کہ مرحوم پارٹی کے دیرینہ ساتھی ،رجب علی بلوچ نے اپنے علاقے میں عوام کی بھرپور خدمت کی،  مرحوم پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انھوں نے مزید  کہا کہ رجب علی بلوچ پارٹی کے وفادار ساتھی تھے ، ان کی خدمات کو پارٹی ہمیشہ رکھے گی ۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رجب علی بلوچ  کینسر کے مرض کی وجہ سے14 مئی کو  انتقال کر گئے تھے۔ رجب علی پارٹی کے وہ وفادار کارکن تھے جو کینسر کے مرض کی آخری سٹیج پر ہونے کے باوجود قومی اسمبلی میں نواز شریف  کو ووٹ کاسٹ کرنے آئے تھے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔