اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم بنی 24 نیوز کی مہمان

اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم بنی 24 نیوز کی مہمان


لاہور(24نیوز) اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کردیا،ورلڈ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی،قومی ٹیم 24نیوز کی مہمان بنی،آئندہ بھی پاکستان کا نام روشن کرنے کاعزم ظاہر کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر کے وطن واپس لوٹ آئی۔خوشی کے اس موقع پر مسلم ہینڈز کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء نور چائلڈ فٹبال ٹیم کے ہمراہ 24نیوز کے مہمان بنے۔ سید ضیاء نور نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ہینڈز ان بچوں کا سہارا بنا اور انھوں نے دنیا میں ملک کا وقار بلند کیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کا پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ 

 علاوہ ازیں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے کپتان اور ہیڈ کوچ نے خوشی کا اظہار کیا اور آئندہ بھی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کا عزم کیا۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ ہمارے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے بہترین مواقع فراہم کیے جائیں تو مزید فتوحات بھی حاصل کرسکتےہیں۔