عافیہ صدیقی کا امریکی جیل میں انتقال، بہن نے تردید کردی

عافیہ صدیقی کا امریکی جیل میں انتقال، بہن نے تردید کردی


(24نیوز) ڈاکٹر عافیہ  صدیقی کی امریکی جیل میں ہلاکت کی افواہوں نے سوشل میڈیاپر طوفان برپا کردیا۔ عام پاکستانی اور عافیہ صدیقی کے اہل خانہ بھی شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔ عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کاکہنا ہےکہ دوسال سے ان کاعافیہ سے رابطہ نہیں ہوا۔
امریکی جیل میں قید کاٹنے والی پاکستانی بیٹی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی ہلاکت کی خبرنے سوشل میڈیا پرطوفان برپا کررکھا ہے۔ جس کو سن کر نہ صرف عام پاکستانی بلکہ عافیہ صدیقی کے اہل خانہ بھی شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سستی ، بھارت کی چستی۔۔۔ مودی نے متنازع کشن گنگا ڈیم کا افتتاح کر دیا

ڈاکٹرعافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی کاکہنا ہے کہ 2 سال ہوگئے عافیہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، روز  رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،کوئی جواب نہیں ملتا ، آج ای میل کے ذریعے ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلرعائشہ فاروقی سے رابطہ ہوا۔ انہوں نے پیر کودوبارہ رابطہ کرنے کاکہاہے۔
ڈاکٹرفوزیہ نے ڈاکٹر عافیہ کی موت کے حوالے سے خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ، کہاکہ اس طرح کی خبروں سے امریکہ رمضان المبارک میں مسلمانوں کا ردعمل دیکھناچاہتاہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔