مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا

مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا


کوئٹہ(24نیوز) مشیر خزانہ نے مالی سال 2018-19 کا بجٹ پیش کرنے کے 4 دن بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، استعفی کی کاپی 24 نیوز نے حاصل کر لی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:کیلاشی قبیلہ پراسرار طور پر غائب ہونے لگا 

 تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی خاتون مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا۔ رقیہ ہاشمی نے استعفیٰ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو ارسال کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے بجٹ سال 2018۔19کے دوران اپوژیشن اراکین کی ہنگا مہ آرائی اورنا زیبا الفاظ کے پیش نظر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ رقیہ ہاشمی نے موقف اختیار کیا ہے کہ عہدے کو عزت پر فوقیت نہیں دی سکتی۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ان کے رفقا ڈاکٹر رقیہ ہاشمی کو منانے کی ابھی بھی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔