جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ اور فاٹا کو خیبرپختونخواہ میں ضم کریں گے: شاہ محمود قریشی

جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ اور فاٹا کو خیبرپختونخواہ میں ضم کریں گے: شاہ محمود قریشی


اسلام آباد(24نیوز) شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ  بنائے گی اور  فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کرے گی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں احساس محرومی کودور کرنے کا وقت آگیا ہے۔ تحریک انصاف اقتدارمیں آنے کے بعد نیا صوبہ بنائےگی۔  انھوں نے کہا جنوبی پنجاب زراعت کی ریڑھ کی ہڈی ہوگا۔

بلوچستان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ناراض لوگوں کو قومی دھارے میں شامل کریں گے، بھٹکے ہوئے لوگوں کو قومی دھارے میں شامل کریں گے۔ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے ۔ بلوچستان کو احساس محرومی سے نکالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ نے خیبر پختونخواہ کی ترقی کا بھانڈہ پھوڑ دیا

فاٹاکوخیبرپختونخواہ میں ضم کریں گے۔ فاٹا کااحساس عمران خان سے زیادہ کسی کو نہیں۔ فاٹا کے لوگوں کو خیبرپختونخواہ اسمبلی میں سیٹیں  اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ 
 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ کی نیت پرکل بھی شک تھا اورآج بھی ہے۔انگریزکے کالےقانون ایف سی آرکو فی الفور ختم کریں گے۔