وزیر داخلہ کی کرنل سہیل عابد شہید کے گھر آمد ،لواحقین سے اظہار تعزیت


کوئٹہ (24 نیوز) وزیر داخلہ احسن اقبال کی کرنل سہیل عابد شہید کے گھر آمد،  لواحقین  سے تعزیت اور انکے صبر جمیل کے لیے دعا کی، وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری بھی ہمراہ تھے۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال  کرنل سہیل عابد شہید کے گھر تعزیت کیلئے  پہنچ گئے۔ وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری بھی انکے ہمراہ تھے۔  وزیرداخلہ قبرستان بھی گئے اور کرنل سہیل شہید کی قبرپر فاتحہ بھی پڑھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جاسوسی کے الزام میں بھارتی سفارتکار مادھوری گپتا کو 3 سال قید سزا

اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کرنل  سہیل قوم کے بہادر سپوت تھے جنہوں نے ملک و قوم کی حفاظت  کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔ ہماری سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاکستان سے نفرت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔