اندرون سندھ آتشزدگی کے دو واقعات، کئی گھرجل کرراکھ

اندرون سندھ آتشزدگی کے دو واقعات، کئی گھرجل کرراکھ


شہدادکوٹ (24 نیوز) اندرون سندھ آتشزدگی کے دوواقعات میں کئی گھرجل کرراکھ ہوگئے۔ شہداد کوٹ میں آگ میں جھلسنے سے 3 بچے جاں بحق ہوئے، جبکہ نوابشاہ کے گاوں میں آگ نے سو سے زائدمکانوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق شہدادکوٹ میں سجاول جونیجو کے علاقہ بکھو سیال میں آتشزدگی سے 3بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 4 افرادز خمی ہوگئے۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔

آگ کی لپیٹ میں آنے سے ایک درجن سے زائد مویشی بھی جھلس کر مارے گئے۔ جبکہ 4 مکانات بھی جل کر راکھ ہوگئے۔ اطلاع ملنے کے باوجود بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ نہ سکی، علاوہ ازیں متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کا منتظر ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں:  رینجرز نے کراچی کو بڑی تباہی سے بچالیا

دوسری جانب نوابشاہ میں بھی آگ نے کئی گھروں کو جلا ڈالا۔ نوابشاہ کے قریبی گاوں احمد علی جلبانی میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی۔ بھڑکتے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گاوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور100 سے زائد مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔

گاؤں والوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی جبکہ اطلاع دینے کے باوجود فائر بریگیڈ کا عملہ نہ پہنچ سکا۔ متاثرہ گاوں کےمکین بےسروسامانی کی حالت میں پڑےہیں۔