نگران حکومتوں کے قیام، سیاسی صورتحال کو نمٹانے کیلئے پیپلز پارٹی بھی سرگرم

نگران حکومتوں کے قیام، سیاسی صورتحال کو نمٹانے کیلئے پیپلز پارٹی بھی سرگرم


اسلام آباد (24 نویز) بلاول بھٹو زرداری نے نگران حکومتوں کے قیام اور سیاسی صورتحال پر پارٹی رہنماوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں نگران وزیراعظم ، وفاقی کابینہ سمیت صوبوں کی نگران حکومت سےمتعلق حتمی مشاورت کی جائے گی۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت کل زرداری ہاوس اسلام آباد میں پارٹی رہنماوں کا اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں خورشید شاہ، فرحت اللہ بابر، نیئر حسین بخاری، چوہدری منظور، مصطفی نواز کھوکر اور دیگر رہنما شرکت کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف نے ایک بار پھر نیب کے بلاوے کو ٹھکرا دیا

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نگران وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سمیت صوبوں کی نگران حکومت سےمتعلق حتمی مشاورت کی جائے گی۔