پوپ فرانسس نے دنیا بھر میں 14 کارڈینلز کی تقرریاں کردیں

پوپ فرانسس نے دنیا بھر میں 14 کارڈینلز کی تقرریاں کردیں


(24 نیوز) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا بھر میں 14 کارڈینلز کی تقرریاں کر دیں، کراچی کے آرچ بشپ جوزف کوٹس کو بھی کارڈینل مقرر کیا گیا ہے۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق پوپ فرانسس 29 جون کو چرچ کی ٹاپ کونسل میٹنگ میں منتخب کردہ کارڈینلز کو ان کا عہدہ تفویض کریں گے۔ کارڈینلز کا انتخاب دنیا کے پانچ براعظموں سے کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم کی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے گھر آمد، گہرے دکھ کا اظہار

کارڈینل کے عہدے کے لیے پاکستان، عراق، مڈغاسکر اور جاپان کے پادریوں کے نام شامل ہیں۔ پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ کارڈینلز کا دنیا بھر سے انتخاب چرچ کی ہمہ گیریت کا اظہار ہے۔