روزہ داروں نے من کو ٹھنڈا رکھنے کا توڑ نکال لیا

روزہ داروں نے من کو ٹھنڈا رکھنے کا توڑ نکال لیا


گوجرانوالہ(24 نیوز) ماہ صیام میں آسمان سے سورج نے آگ برسانا شروع کی تو پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ کے روزہ داروں نے بھی من کو ٹھنڈا رکھنے کاتوڑ نکال لیا اور پہلوانی گولا گھنڈا کھانے پہنچ گئے۔

گولا گھنڈا تو بہت کھایاہو گا پر ایسا نہیں جس کو پیار اور خلوس کی برف سے رگڑ کر الیچی ،بادام، پستہ، کاجو ،مربہ، چاروں مغز، خالص دودھ کے کھوئے کے ساتھ ساتھ شہد کاترٹکالگاکرتیار کیاجاتاہے افطاری کے بعد یہ پہلوانی گولا گھنڈا ملے جائے تو من ٹھنڈا ٹھار ہوجاتاہے۔

پہلوانی گولے گھنڈے نے پورےشہر میں اپنی دھوم مچھارکھی ہے، افطاری کے بعد کیاپچے کیابڑے سب ہی پہلوانی گولے گھنڈے کے منفرد زائقے سے لطف اندوز ہونے کیلئے اس ٹھیلے پر کھینچے چلے اتے ہیں۔ دن بھر کی بے رحم گرمی کے بعد پہلوانی گولا گھنڈا کھانے سےنہ صرف پورے دن کی تھکن دور ہوجاتی ہے بلکہ جسمانی توانائی بھی بحال کردیتاہے۔