متحدہ اپوزیشن تبدیلی سرکار کو گرانے کیلئے متفق ہوگئی

متحدہ اپوزیشن تبدیلی سرکار کو گرانے کیلئے متفق ہوگئی


کراچی (24 نیوز) نوازلیگ نےگونیازی گوتحریک چلانے کیلئے مشاورت کا آغاز سندھ سے بھی کردیا،  احسن اقبال کہتے ہیں ملک پرٹیکنوکریسی مسلط کردی گئی ہے۔

مسلم لیگ نواز سندھ کی میزبانی میں حکومت مخالف پارٹیوں کی بڑی بیٹھک کراچی کی مقامی ہوٹل میں لگائی گئی جس میں مسلم لیگ نواز پیپلز پارٹی عوامی نیشنل پارٹی سمیت تمام اپوزیشن کی جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نواز لیگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا کے اس وقت ملک پر ٹیکنو کریسی مسلط کردی گئی ہے ہمیں عمران خان کا کنگال بنایا ہوا پاکستان نہیں خو شحال پاکستان چاہیئے۔ 

سابق وزیر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ سب کو ملکر نیا سیاسی معاہدہ کرنا پڑے گا۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جمہوریت کے لیے قدم بڑھایا جو خوش آئند ہے۔  عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے سارے اقدام یوٹرن کی نظر ہوگئے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل بولے دس ماہ میں ملک کے حالات خراب کردئیے گئے ، بڑی بیٹھک کے بعد نواز لیگ سندھ کی جانب سے افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا۔