خیبر پی کے :مریضوں کی دعائیں رنگ لے آئیں

خیبر پی کے :مریضوں کی دعائیں رنگ لے آئیں


پشاور(24نیوز)مریضوں کی دعائیں رنگ لے آئیں،پشاور کےاحتجاجی ڈاکٹرز مان گئے،صوبے کے بڑے ہسپتال ایل آر ایچ میں مریضوں کے مشکلات کے پیش نظر دو دن کے لیے ایمرجنسی سمیت تمام سروسز جبکہ صوبے کے دیگر ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے علاوہ تمام سروسز بند ہے.

ہسپتالوں کی نجکاری،آر ایچ اے ، ڈی ایچ اے ایکٹ ،ڈومیسائل پر تبادلے اور وزیر صحت کے گارڈز کا ڈاکٹر پر مبینہ تشدد کے حوالے سے خیبرپختونخوا کے مسیحا آج چھٹے روز بھی سراپا احتجاج جبکہ ایل آر ایچ میں دو دنوں تک تمام سروسز جاری رہینگی۔

خیبرپختونخوا ڈاکٹرز کونسل کے مطابق یہ فیصلہ مریضوں کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا، مذاکرات کے حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں وزیراعلی کے ساتھ مذاکرات کے لیے جائیں گے، ان کی پیشکش کا احترام کرتے ہیں۔

دوسری جانب ڈاکٹرز نے حکومت کو خبردار کیا کہ مذاکراتی عمل میں وزیر صحت کی شرکت برداشت نہیں کریں گے اور اگر پولیس یا حکومت نے کسی قسم کا کوئی ایکشن لیا تو مذاکراتی عمل کا بائیکاٹ ہوگا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer