امریکا کی ایران کو سنگین دھمکی



واشنگٹن(24نیوز) امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سنگین دھمکی دی ہے کہ جس دن ایران نے جنگ چھیڑی وہ اس کا آخری دن ہوگا۔

امریکا اور ایران میں کشیدگی بڑھتی جارہی ہے،  امریکی بحری بیڑے نے ایرانی سمندر کے پاس جنگی مشقیں کی ہیں.  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ جس دن ایران نے جنگ چھیڑی  وہ اس کا آخری دن ہوگا. سعودی عرب کے وزیرممکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے بھی ایران کو خبردار کیا ہے کہ اس نے کوئی چھیڑ چھاڑ کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔