قومی کرکٹر آصف علی کی بیٹی انتقال کرگئیں

قومی کرکٹر آصف علی کی بیٹی انتقال کرگئیں


واشنگٹن(24نیوز) جارح مزاج پاکستانی کرکٹر آصف علی کی بیٹی امریکا میں انتقال کرگئی۔

آصف علی کی بیٹی نور فاطمہ کینسر میں مبتلا تھی۔ بیٹی کی بیماری کے باوجود آصف علی نے انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلا۔میڈیا منیجر پاکستانی ٹیم کے مطابق آصف علی کو پاکستان ٹیم سے ریلیز کردیا گیا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ٹیم کے تمام ممبران اُن کے ساتھ ہیں۔ کرکٹر آصف علی کی فوری وطن واپسی کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے آصف علی کی بیٹی کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔انہوں نے بچی کے والدین کیلئے دعا کی کہ اللہ رب العزت انہیں یہ بڑا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔