ورلڈ کپ 2019:پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان



‏لاہور(24نیوز) ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا.  محمد عامر، وہاب ریاض، شاداب خان اور آصف علی ان۔ جنید خان، عابد علی اور فہیم اشرف آؤٹ۔  چیف سلیکٹر انضمام الحق کہتے ہیں حسنین کو اس کی اسپیڈ کی وجہ سے کھلا رہے ہیں.

انگلینڈ کیخلاف کلین سوئپ شکست کے بعد سلیکشن کمیٹی کا آپریشن کلین اپ،  فہیم اشرف، جنید خان اور عابد علی ورلڈ کپ اسکواڈ سے آؤٹ کردیئے گئے۔ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی دو سال بعد ٹیم میں واپسی ہوگی، محمد عامر بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔  ہیپاٹائٹس کیخلاف کلین چٹ لینے والے شاداب خان بھی ٹیم میں شامل،  آصف علی کو عابد علی کی جگہ ورلڈ کپ ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہوں گے۔ بابراعظم، شعیب ملک، فخر زمان، اور حارث سہیل بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔  حسن علی، عماد وسیم، امام الحق کو بھی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد حفیظ، محمد حسنین، شاہین شاہ آفریدی بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

انضمام الحق کہنا تھا کہ قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنےکی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ کوچنگ سٹاف کی طرح ان کا معاہدہ بھی ورلڈکپ تک ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔