وفاق کا سندھ حکومت کی مدد کرنے کا اعلان

وفاق کا سندھ حکومت کی مدد کرنے کا اعلان


کراچی(24نیوز)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سرکلر ریلوے کی بحالی میں وفاقی حکومت مکمل تعاون کرے گی۔

کراچی سرکلر ریلوے پر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی صدارت میں  کراچی میں اجلاس  ہوا، شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدالت احکامات پر سرکلر ریلوے کی بحالی کا کام جاری ہے، 15 روز میں رکاوٹیں دور کردیں گے۔

اجلاس کے بعد  شیخ رشید احمد نے  ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔اس موقع پرمیڈیا سےگفتگو میں انہوں نے کہا کہ  عدالتی احکامات پر عمل جاری ہے، وفاق سرکلر ريلوے کی بحالی کے لئے سندھ حکومت سے تعاون کرے گا۔

میئر کراچی وسیم اختر بھی اس موقع پر شیخ رشید کے  ہمراہ تھے،مئیر کراچی نے کہا کہ  حکومت کے کرنے کا کام عدالتیں کررہی ہیں۔

سپريم کورٹ نےایک ماہ میں  سرکلر ريلوے کی مکمل بحالی کے احکامات دے رکھے ہیں ۔ بعدازاں شیخ رشید احمد نے  پی ٹی ٹرمنل سے 25 سال پہلے بند ہوئی ٹرین کا افتتاح کیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer