فواد چودھری کی مفتی منیب الرحمان اور پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت

فواد چودھری کی مفتی منیب الرحمان اور پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت


اسلام آباد(24نیوز) چاند کیسے گردش کرتا ہے، فواد چودھری نے مفتی منیب الرحمان اور مفتی پوپلزئی کو  چاند دیکھنے کی دعوت دے دی۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹویٹ کی ہے  جس میں وفاقی وزیر نے مفتی منیب الرحمان اور مفتی پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت دی ہے، فواد چودھری کا کہنا ہے کہ مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب پوپلزئی آئیں اور دیکھیں کہ چاند کیسے گردش کرتا ہے، سائنسی طریقے سے چاند دیکھنے کا یہ آسان طریقہ ہے ، چاند کو دیکھنے کے لیئے پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔