آئی ایم ایف کے نتائج سامنے آنے لگے

آئی ایم ایف کے نتائج سامنے آنے لگے


 کراچی(24نیوز)آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے نتائج سامنے آنے لگے ، ڈالر کی قیمت کی اڑان ہے جاری ہوگئی، آج بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 93 پیسے مہنگا ہوکر 148 روپے 80 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 151 روپے کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے  دوسری جانب سٹاک مارکیٹ بھی شدید مندی کے باعث دوبارہ سنبھلا اور 100 انڈیکس 83 پوائنٹس اضافے کے بعد بن ہوگئی ۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالرکی قیمت میں ایک روپے 53 پیسیے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 149 روپے 40 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت مستحکم رہی اورڈالر 151 روپے کی بلند تریں سطح پر موجود رہا۔دوسری سٹاک مارکیٹ اب بھی شدید غیریقینی پائی جارہی ،ہنڈریڈ انڈیکس میں آج کاروبار 33167 پوائنٹس سے شروع ہوا ۔

ٹریڈنگ دوران مارکیٹ میں شدید مندی رہی اور مارکیٹ میں 815 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ۔جس کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس 33 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی گنوابیٹھا اور انڈیکس 32352 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔

ٹریڈنگ کے اختتامی مراحل میں مارکیٹ ایک بار پھر سنبھلا اور نہ صرف 33 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کیا بلکہ کاروبار میں 83 پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer