ادویات نہ طبی آلات،امراض قلب کا ہسپتال مالی بحران کا شکار

ادویات نہ طبی آلات،امراض قلب کا ہسپتال مالی بحران کا شکار


کراچی(24نیوز)کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا۔ این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر نے مالی بحران سے وزیراعلیٰ سندھ کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ۔

قومی ادارہ برائے امراض قلب کراچی میں مالی بحران کے باعث دوائیں اور طبی آلات نایاب ہوگئےاور فنڈز نہ ملنے سے انتظامی امور بری طرح متاثر ہوئے ہیں جب کہ عدم ادائیگیوں پر ٹھیکیداروں نے دوائیں اور طبی آلات دینے سے معذرت کرلی ہے۔ این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر نے مالی بحران سے وزیراعلیٰ سندھ کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ مرکزی ہسپتال اور 8 سیٹلائیٹ سینٹرز پر دوائیں اور طبی آلات کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے، فنڈز نہ ملنے سے مریضوں کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے خط میں وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا ہےکہ لیاری، نواب شاہ، مٹھی اور خیرپور سینٹرز کے قیام سے اب تک حکومت نے فنڈز نہیں دیے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer