تعلیم کے ساتھ کھلواڑ، اساتذہ میٹرک پاس نکلے

تعلیم کے ساتھ کھلواڑ، اساتذہ میٹرک پاس نکلے


جھنگ(24 نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جھنگ نے بچوں کا تعلیمی نظام داؤ پر لگا دیا، ضلع بھر میں 899 پرائمری اساتذہ کی تعلیم میٹرک نکلی،  شہریوں کی جانب سے معیار تعلیم کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔

جھنگ میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے طلباو طالبات کا مستقبل داؤ پر لگا دیا، ضلع جھنگ میں 899 پرائمری اساتذہ کی تعلیم میٹرک نکلی جبکہ بی ایڈ کی شرط لاگو کرنے والا محکمہ سکول ایجوکیشن میٹرک پاس اساتذہ کی علمی قابلیت میں اضافے کے لیے اقدمات نہ کر سکا، شہریوں کی جانب سے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق 3983 پرائمری اساتذہ میں سے 23 فیصد کی تعلیم میٹرک ہے۔  شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم سکولوں میں نئے طرز عمل کے تحت تعلیم کی فراہمی کے لیے اساتذہ کی تعلیمی قابلیت میں اضافے کے لیے اقدمات کریں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق رواں سال 41 میٹرک پاس اساتذہ ریٹائرڈ ہو جائیں گے، میٹرک پاس اساتذہ بتدریج 2037 میں مکمل طور پر ریٹائر ہو جائیں گے۔