بہاولپور میں گیسٹرو کا مرض پھیل گیا

بہاولپور میں گیسٹرو کا مرض پھیل گیا


بہاولپور (24 نیوز)  گیسٹرو کا مرض پھیل گیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گیسٹرو کے پانچ سو سے زائد مریض رپورٹ ہوگئے۔

بہاولپور میں گیسٹرو نے ایک ہفتے کے دوران چار ہزار سے زائد افراد کو اپنا شکار بنا لیا ہےلیکن ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ٹس سے مس نہیں ہوئی۔ گیسٹرو کا شکار ہونے والے مریضوں میں سے زیادہ تر کا تعلق احمد پور شرقیہ اور اسکے نواحی علاقوں سے ہے لیکن اتھارٹی کی جانب سے پانی کی جانچ تک کےسیمپل نہیں لئے گئے۔

دوسری جانب بنیادی مراکز صحت پر صرف ایک سینٹری انسپکٹر کو گیسٹرو سے آگاہی مہم کے فرائض سر انجام دئیے گئے ہیں جو سینکڑوں افراد کو مشورے نہیں دے سکتے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی نااہلی کے باعث بہاولپور میں گیسٹرو کا مرض وباء کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer