انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کامیابی، 'را' کا نیٹ ورک پکڑا گیا

انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کامیابی، 'را' کا نیٹ ورک پکڑا گیا


 گلگت بلتستان(24 نیوز) انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کامیابی، پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کےلیے راکانیٹ ورک پکڑلیا۔

رانے گلگت بلتستان میں انتشارپھیلانے کی طویل منصوبہ بندی کی جسے بے نقاب کرکے ناکام بنادیا گیا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی کے زیر سرپرستی گلگت بلتستان کی ذیلی قوم پرست تنظیم بلورستان نیشنل فرنٹ حمیدگروپ کی آبیاری کی گئی، راکا ہدف یونیورسٹیوں کے طلبا اور گلگت بلتستان کی نوجوان نسل کو ٹارگٹ کر کے دہشت گردی اور علیحدگی کی تحریک کو ہوادیناتھا، عبدالحمید خان کو عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ متاثر کرنے،گلگت بلتستان میں دہشت گردی کرنے کی سرگرمیوں پر لگایا گیا تھا۔