ورلڈکپ ٹیم سے کیوں نکالا؟ جنید خان کا انوکھا احتجاج

ورلڈکپ ٹیم سے کیوں نکالا؟ جنید خان کا انوکھا احتجاج


لاہور(24 نیوز) ورلڈکپ اسکواڈسےنکلنےپر جنید خان کاانوکھااحتجاج، جنیدخان منہ پرٹیپ لگی تصویرسوشل میڈیاپر شیئر کردی۔

ورلڈ کپ اسکواڈسے نکلنےپر احتجاج کرتے ہوئے قومی کرکٹر جنید خان نے اپنے ٹویٹرپیغام میں منہ پرٹیپ لگی تصویرشیئرکردی اور  کہاکہ وہ کچھ نہیں کہنا چاہتے، سچ بہت کڑوا ہوتا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل انگلینڈ کیخلاف کلین سوئپ شکست کے بعد سلیکشن کمیٹی نے آپریشن کلین اپ کرتے ہوئے  فہیم اشرف، جنید خان اور عابد علی  کو ورلڈ کپ اسکواڈ سے آؤٹ کردیا تھا۔ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی دو سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی، آصف علی اور محمد عامر بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔  

Malik Sultan Awan

Content Writer