پاکستانی نژاد جرمن لڑکی کے اغواء کا ڈراپ سین

پاکستانی نژاد جرمن لڑکی کے اغواء کا ڈراپ سین


 (24 نیوز) اسلام آباد سے ایک ہفتے قبل لاپتا ہونے والی پاکستانی نژاد جرمن لڑکی لاہورسے بازیاب کرالی گئی۔

پولیس کےمطابق عمیمہ خان 13 مئی کو گھر چھوڑ کر لاہور کے رہائشی اپنے دوست شفیق الرحمان کے پاس چلی گئی تھی، دونوں کی دوستی انٹرنیٹ پر گیم کھیلنے کےدوران ہوئی، لڑکی کے غائب ہونے پراس کے چچا نےتھانہ آبپارہ میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا۔

ایس پی سٹی کےمطابق سوشل میڈیااپلیکیشنز کی مدد سے لڑکی کا سراغ لگا کر بازیاب کرایا اور اس کی تلاش میں آن لائن ٹیکسی سروس سےبھی مددحاصل کی جہاں سے شفیق الرحمن کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔

عمیمہ اورشفیق الرحمان کےبیان کےمطابق وہ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اورشادی کرچکے ہیں،پولیس تحقیقات کی روشنی میں مقدمہ سے متعلق تمام تر ریکارڈ عدالت میں پیش کرے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer