کیا عافیہ صدیقی کی سزا پاکستان میں پوری ہو سکتی ہے؟

 کیا عافیہ صدیقی کی سزا پاکستان میں پوری ہو سکتی ہے؟


اسلام آباد(24 نیوز) سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کا کیس بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے منسلک کرنے کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہر 3 ماہ بعد قونصلر ملاقات ہوتی ہے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ جائزہ لیں کیا عافیہ صدیقی کی سزا پاکستان میں پوری ہو سکتی ہے؟  عافیہ صدیقی کا معاملہ بھی دیگر پاکستانی قیدیوں کیساتھ اٹھانے سے شاید کچھ ہوجائے۔ عدالت نے کیس بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے منسلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کےلیے ملتوی کردی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer