راولپنڈی:لبیک تحریک کا دھرنا 15ویں روز میں داخل ہو گیا


راولپنڈی(24 نیوز)راولپنڈی میں فیض آباد لبیک تحریک کا دھرنا 15ویں روز میں داخل ہو گیا ، مظاہرین نے وزیر قانون کے استعفیٰ تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی فیض آباد میں 15ویں روز بھی دھرنا جاری ہے  ، مذہبی کارکنوں کا وزیر قانون کے استعفے تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا۔

مظاہرین نے اعلان کیا کہ زاہد حامد سے استعفیٰ لیا جائے یا ہمیں شہید کر دیا جائے ، دھرنے کے شرکا کی جانب سے پولیس چوکی پر مبینہ حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ، حملہ آوروں کے ہاتھوں میں راڈ والے ڈنڈے اور پتھر تھے۔

ایف آئی آر میں ایس ایچ او کورال کے اغوا کی کوشش بھی درج کی گئی ، شرکاء کے خلاف مقدمات کی تعداد 18 ہوگئی۔