دھرنا ختم نہ کرانے پر عدالت کی حکومت پر برہمی ، وزیر داخلہ طلب

دھرنا ختم نہ کرانے پر عدالت کی حکومت پر برہمی ، وزیر داخلہ طلب


اسلام آباد (24 نیوز) دھرنا ختم کیوں نہیں کرایا ، اسلام آباد ہائی کورٹ حکومت پر برہم ، وزیر داخلہ احسن اقبال ، سیکریٹری داخلہ کو فوری طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے دھرنا ختم نہ کرانے پر حکومت پر برہمی کا اظہار کیا ہے ، عدالت نے وزیر داخلہ احسن اقبال اور سیکرٹری داخلہ کو فوری طور پر طلب کر لیا۔

سماعت کے دوران جسٹس شوکت صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ یہ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی اور ملی بھگت کا نتیجہ ہے ۔

اس طرح دھرنوں سے لاکھوں شہریوں کے حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔