کراچی: گینگ وار کے اہم کمانڈرز گرفتار،ڈکیتی مزاحمت پر ملازمہ خاتون زخمی

کراچی: گینگ وار کے اہم کمانڈرز گرفتار،ڈکیتی مزاحمت پر ملازمہ خاتون زخمی


کراچی (24 نیوز) کراچی کے علاقے لیاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی ، گینگ وار کے دو اہم کمانڈرز کو گرفتار کر لیا گیا ، ڈکیتی مزاحمت پر ملازمہ خاتون اور گھر کا مالک زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری عیدولین میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار عزیر گروپ کے دو اہم کمانڈرز کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان جمشید عرف کاکا اور نیازو سے تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے ، ملزمان بدنامِ زمانہ گینگ وار شاہد ایم سی بی کے خاص کارندے ہیں۔

ملزمان لیاری پولیس کو قتل اقدام قتل بھتہ خوری اور تھانوں پر حملوں میں مطلوب تھے۔