شریف فیملی الطاف حسین کی طرح دوبارہ پاکستان نہیں آئے گی:ابرار الحق


نارووال(24نیوز)نارووال میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء ابرارالحق چوہدری کی میڈیا سے گفتگو، ان کا کہنا تھا کا میاں نواز شریف کی راونڈ پراپرٹی بیچنے کے حوالے سے انکشاف کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مجھے رائے ونڈ کی زمین سستے داموں خریدنے کی آفر ہوئی تھی،میاں برادران قبضہ گروپ ہیں میں زمین لیکر پھنسا نہیں چاہتا تھا۔

نوازشریف تین ہزار کروڑ بیروں ممالک لیجا چکے ہیں،رائے ونڈ محل کی کھدائی سے ہزاروں من سونا اور ڈالرز برآمد ہونگے، میاں برادران ملک سے سب کچھ لوٹ کر بیرون ملک فرار ہو جائیں گے۔