چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا


اسلام آباد (24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کا اہم مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا گیا، اجلاس میں شریف فیملی کے خلاف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا ہے،اجلاس آج دوپہر ڈیرھ بجے عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں ہوگا, ذرائع کے مطابق اجلاس میں عوامی رابطہ مہم پر مشاورت ہوگی جبکہ شریف فیملی کے خلاف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں لیگل ٹیم ان مقدمات کے حوالے سے بریفنگ دے گی, ممبران کی جانب سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بات چیت ہوگی جبکہ پارٹی امور پر آئندہ کی حکمت عملی اور مشاورت بھی کی جائے گی۔