قومی اسمبلی کا سٹاف کو ترقی دینے کی بجائے نئی بھرتیوں کا فیصلہ


اسلام آباد(24 نیوز) قومی اسمبلی نے اپنے سیکیورٹی سٹاف کو ترقی دینے کی بجاے نئی بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا سیکیورٹی سٹاف 25 سال سے ترقی کا منتظر ہیں لیکن قومی اسمبلی کے سیکیورٹی اہلکاروں کو ترقی نہ مل سکی جس پر ترقی کے منتظر سیکیورٹی اہلکاروں میں سخت تشویش سامنے آئی ہے-

سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایات پر سیکیورٹی کیلئے نئی بھرتیوں کے اشتہارات بھی دے دیئے گے ، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے سیکیورٹی اسسٹنٹ اور جونیئر سیکیورٹی اسسٹنٹ کی آٹھ نشستوں کیلئے اشتہار دے دیا۔

سیکیورٹی سٹاف نے اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ترقی ملنی تھی لیکن اب خالی ہونے والی نشستوں پر نئی بھرتی غیر قانونی ہے-

قومی اسمبلی کا سٹاف اب سینیٹ کی طرف دیکھنے لگے ، چیئرمین سینیٹ نے سیکیورٹی سٹاف کے گریڈز کو اپ گریڈ بھی کیا اور تنخواہیں بھی بڑھائیں-