پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس22 نومبر کو طلب

پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس22 نومبر کو طلب


لاہور (24نیوز)چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے 22 نومبر کو گورننگ بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا ،اجلاس میں پاک بھارت کرکٹ تعلقات ،پی ایس ایل تھری کی تیاریوں اور ریجنل آئین میں ترامیم پر غور کیا جائے گا .

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نجم سیٹھی کی زیر صدارت ہونے والے گورننگ بورڈ کے پہلے اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے.

ذرائع کے مطابق گورننگ بورڈ اجلاس می پی ایس ایل تھری کی تیاریوں اورٹیموں کی ڈرافٹنگ کے موقع پر سامنے والے تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا،چیئرمین پی سی بی اجلاس میں بورڈ اراکین کو پاک بھارت کرکٹ سیریز کے معاملے پراراکین کو بریفنگ دیں گے ۔

گورننگ بورڈ ڈومیسٹک کرکٹ کے امور کاجائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ریجنل ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لے گا۔

 

ذرائع کے مطابق اجلاس کا سب سے اہم ایجنڈا ریجنل آئین میں ترامیم کی منظوری ہے ،آئین میں ترمیم کرکے کسی بھی شخص کے تین سے زیادہ مرتبہ صدر نہ بن سکنے کی شق ختم کر نے کی منظوری لی جائے گی۔