لاہور انڈر 16 کا تربیتی کیمپ شروع ، کھلاڑی سیکھنے کیلئے پر عزم


لاہور(24 نیوز)لاہور انڈر 16 کا تربیتی کیمپ شروع ، کھلاڑیوں کا عزم ہے کہ وہ اس کیمپ سے بہت کچھ سیکھ کر جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایل سی سی اے گرائونڈ میں شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں چالیس کھلاڑی کوچ سعود خان اور ثناء اللہ کی زیر نگرانی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

کیمپ 26 نومبر تک جاری رہے گا جس کے بعد 15 رکنی لاہور ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا جو 27 نومبر سے شروع ہونے والی انٹر ریجنل ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔

کوچ سعود خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو چھ دن کی سخت کوچنگ سے گزارا جائے گا ، نوجوان کھلاڑی بھی اپنے کوچ کی باتیں سنتے ہیں اور سیکھنے کی کوشش کر رہےہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ اس کیمپ سے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں اور یہ سب مستقبل میں کام آئے گا ، پاکستان میں انڈر 16 اور انڈر 13 کی سطح پر اگر کام کیا جاتا تو انڈر 19 ایشیا کپ میں افغانستان سے نہ ہارتی ۔

انڈر 16 کی سطح پر کام کرنے سے ہی مستقبل کے بہتر کھلاڑی میسر ہوں گے۔