نپولین کے تاج میں جڑا سونے کا پتا سوا چھ لاکھ یورو میں نیلام

نپولین کے تاج میں جڑا سونے کا پتا سوا چھ لاکھ یورو میں نیلام


پیرس (24 نیوز) نپولین کے تاج میں جڑا سونے کا پتا سوا چھ لاکھ یورو میں نیلام کر دیا گیا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقدہ ایک نیلامی میں فرانس کے بادشاہ نپولین بوناپارٹ کے تاج میں جڑا ایک سونے کا پتّا سوا چھ لاکھ یورو میں نیلام ہوا۔

یہ سونے کا پتّا نپولین کے اس تاج میں پیوست تھا جو انھیں ان کی تاجپوشی پر پہنایا گيا تھا۔

اوسنیٹ نیلامی گھر نے بتایا کہ 'نپولین کے تاج پر لگے برگ کی بولی اندازے سے کہیں زیادہ لگائی گئی۔ انھوں نے یہ اندازہ لگایا تھا کہ یہ ایک سے ڈیڑھ لاکھ یورو میں نیلام ہوگا۔

یہ پتّا 1804 میں ہونے والی تاجپوشی میں استعمال ہونے والے تاج سے نکالی جانے والی چھ چیزوں میں سے ایک تھا کیونکہ بادشاہ کا خیال تھا کہ ان کی موجودگی میں تاج زیادہ وزنی ہو گیا ہے۔

اس پتّے کا وزن ایک تولہ یا دس گرام تھا اور اس کا طول 2۔9 سینٹی میٹر جبکہ عرض ڈھائی سینٹی میٹر بتایا گيا ہے۔

(بشکریہ بی بی سی )