میٹرو ملتان کرپشن کیس میں نیب نے اپنی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا

اسلام آباد (24نیوز) میٹرو ملتان کرپشن کیس میں نیب نے اپنی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا، نیب نے میٹرو منصوبے کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔


تفصیلات کے مطابق میٹرو ملتان کرپشن کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، نیب نے ملتان میٹرو منصوبے کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا،کمشنر ملتان بلال بٹ نے میٹرو منصوبے کا ریکارڈ نیب کے حوالے کیا۔ نیب کو ملنے والے ریکارڈ میں منصوبے پر آنے والی لاگت، کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی کی تفصیل اور ٹینڈر شامل ہیں، نیب نے چائنہ کمپنی سے متعلق بھی ریکارڈ حاصل کرلیا ہے ،چا ئنا کی سیکیورٹئز ریگولیٹری کمیشن نے بھی اپنی تحقیقات میں معاملے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے انکوائری کے لئے کیا کہا تھا،جبکہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ملتان میٹرو منصوبے میں مبینہ کرپشن کو منی لانڈرنگ قرار دیا تھا۔

نیب ملتان منصوبے میں مبینہ 17 ملین ڈالر کرپشن کی تحقیقات کررہا ہے، ملتان میٹرو بس منصوبے میں فرضی کمپنیوں کے اکاونٹس میں مبینہ طور پر 17 ملین ڈالر کی ٹرانزیکش کی گئی۔