ڈاکٹر عاصم حسین نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے سیکرٹری داخلہ کو خط


کراچی (24 نیوز)ڈاکٹر عاصم حسین نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے سیکرٹری داخلہ کو ایک اور خط لکھا دیا۔

ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ اختر علی چوہدری نے سیکرٹری کو خط لکھا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین علاج معالجہ کے لیے اکیس نومبر کو بیرون ملک جانا ہے۔

سپریم کورٹ ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے چکی ہے ،عدالتی حکم کے باوجود نام ایگزیٹ کنڑول لسٹ سے نہیں نکالا گیا۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ عاصم حسین کا نام فوری ای سی ایل سے نکالا جائے ، نام نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔